کلبھوشن کی بریت، رہائی اور واپسی کی بھارتی استدعا مسترد ہو گئی ہے، عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ

پاکستان کی فتح ہے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

بدھ 17 جولائی 2019 23:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کلبھوشن کی بریت، رہائی اور واپسی کی بھارتی استدعا مسترد ہو گئی ہے، عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی چہرہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں