وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد آصف کی ملاقات

راولپنڈی کو خوبصورت بنانے، پارکس کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 18 جولائی 2019 19:22

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی محمد آصف کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ ای) کے چیئرمین محمد آصف نے ملاقات کی جس میں راولپنڈی کو خوبصورت بنانے، پارکس کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ راولپنڈی کی بیوٹیفکیشن اور گلوریس راولپنڈی مہم میں پی ایچ اے سے مکمل تعاون یقینی بنایا جائے۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایچ اے محمد آصف نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ہونے والی ملاقات میں گلوریس راولپنڈی اور راولپنڈی کی بیوٹیفکیشن کے حوالہ سے پی ایچ اے کے اقدامات اور منصوبوں کے حوالہ سے بریفنگ دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پی ایچ اے کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایات دیں کہ پی ایچ اے کی جانب سے راولپنڈی کی خوبصورتی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں ضلعی انتظامیہ مکمل تعاون کرے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کی بیوٹیفکیشن دو ہفتوں میں مکمل کرنے کیلئے چیئرمین پی ایچ اے کو ہدایات دی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب دو ہفتوں کے بعد راولپنڈی کا دورہ کریں گے اور راولپنڈی کی خوبصورتی اور گلوریس راولپنڈی مہم کا جائزہ لیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں