چیئرمین سینیٹ کا اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ

ةریکوزیشن اجلاس تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کے لئے نہیں بلایا جا سکتا، صادق سنجرانی

جمعرات 18 جولائی 2019 20:10

چیئرمین سینیٹ کا اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ
-اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مطابق ریکوزیشن اجلاس تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کے لئے نہیں بلایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ کی فروری 2016 کی رولنگ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس تحریک کے تحت کسی مسئلے پر بحث کے لیے بلایا جا سکتا ہے، تاہم ریکوزیشن اجلاس کسی قرارداد کے لیے نہیں بلایا جا سکتا، اپوزیشن کی قرارداد پیش کرنے کی تحریک کا نوٹس تقسیم کردیا گیا ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن کے تحت ممبران چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر صرف بحث کر سکیں گے۔تاہم یہ اپوزیشن کا ارادہ نہیں لگتا، یا اپوزیشن ریکوزیشن سیشن میں بحث کے لیے کوئی قومی اہمیت کا مسئلہ بطور ایجنڈا شامل کرے، یا اپوزیشن اپنی ریکوزیشن واپس لے لے اور اپوزیشن اپنی تحریک عدم اعتماد کے لیے سینیٹ کے باقاعدہ اجلاس کا انتظار کرے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں