مالِ مسروقہ کی ایک اور قسط قوم کو مبارک ہو، فردوس عاشق

لٹیروں کی صفوں میں بوکھلاہٹ اور افراتفری پھیل چکی ہے،ٹویٹ

جمعرات 18 جولائی 2019 20:34

مالِ مسروقہ کی ایک اور قسط قوم کو مبارک ہو، فردوس عاشق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قانون پر عمل درآمد رنگ دکھا رہا ہے، مالِ مسروقہ کی برآمدگی کی ایک اور قسط قوم کو مبارک ہو۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوروں کے سو دنوں کے بعد شاہ کا ایک دن آ پہنچا ہے، لوٹے ہوئے مال کی واپسی کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ انہونی پہلی بار ہونے جا رہی ہے کہ لوٹا ہوا مال واپس ہو رہا ہے، لٹیروں کی صفوں میں بوکھلاہٹ اور افراتفری پھیل چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہی خاندان کے گھر اور اہل و عیال کے نام پر جائیدادوں کی ضبطگی قوم کے مال کی واپسی کے خواب کی تعبیر ہی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں