اپو زیشن جما عتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف ڈٹ گئیں ،عدم اعتما د قرارداد واپس لینے سے انکار

تحریک عدم اعتماد لا نے کا فیصلہ تما م سیا سی جماعتوں کی مشاورت سے ہو ا واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا، اپوزیشن

جمعرات 18 جولائی 2019 21:04

اپو زیشن جما عتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف ڈٹ گئیں ،عدم اعتما د قرارداد واپس لینے سے انکار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریکوزیشن اجلاس تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کے لئے نہیں بلایا جا سکتا،تاہم اپو زیشن جما عتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف ڈٹ گئی عدم اعتما د کی قرارداد واپس لینے سے انکار ۔ تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ کی فروری 2016 کی رولنگ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس تحریک کے تحت کسی مسئلے پر بحث کے لیے بلایا جا سکتا ہے، تاہم ریکوزیشن اجلاس کسی قرارداد کے لیے نہیں بلایا جا سکتا، اپوزیشن کی قرارداد پیش کرنے کی تحریک کا نوٹس تقسیم کردیا گیا ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی ریکوزیشن کے تحت ممبران چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر صرف بحث کر سکیں گے۔ تاہم یہ اپوزیشن کا ارادہ نہیں لگتا، یا اپوزیشن ریکوزیشن سیشن میں بحث کے لیے کوئی قومی اہمیت کا مسئلہ بطور ایجنڈا شامل کرے، یا اپوزیشن اپنی ریکوزیشن واپس لے لے یا اپوزیشن اپنی تحریک عدم اعتماد کے لیے سینیٹ کے باقاعدہ اجلاس کا انتظار کرے ۔

مگر اپو زیشن چیئرمین سینیٹ کے خلا ف ڈٹ گئی ۔ اپو یشن جما عتوں نے کہا ہے کہ تحریک عد م اعتما د واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا تحریک عدم اعتماد لا نے کا فیصلہ تما م سیا سی جماعتوں کی مشاورت سے ہو ا اس لئے واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں