عمران خان امریکہ دورے پر جانے کے لیے خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے، نعیم الحق

وزیراعظم عمران خان امریکہ دورے کے لیے نجی ائیر لائن کی کمرشل پرواز پر سفر کریں گے، معاونِ خصوصی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 جولائی 2019 20:03

عمران خان امریکہ دورے پر جانے کے لیے خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے، نعیم الحق
اسلام آباد (اردواپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18جوالائی 2019ء) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ دورے کے لیے نجی ائیر لائن کی کمرشل پرواز پر سفر کریں گے۔ نعیم الحق نے بتایا ہے کہ عمران خان امریکہ دورے پر جانے کے لیے خصوصی طیارہ استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان قطر ائیر ویز کی پرواز کے ذرایعے واشنگٹن جائیں گے‘۔

 
خیال رہے کہ اس سے پہلے تمام وزرائے اعظم بیرونِ ملک دوروں کے لیے خصوصی طیارے استعمال کرتے تھے جس پر کروڑوں روپے خرچ آتا تھا لیکن اب وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ دورے کے لیے نجی ائیر لائن کی کمرشل پرواز پر سفر کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہامریکہ کے لیے پاک فوج کا چھوٹا طیارہ استعمال کریں گے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ ماضی میں امریکہ کے دورے کیلئے وزیراعظم پی آئی اے کا جہاز استعمال کرتے تھے جس سے ادارے کو نقصان ہوتا تھا۔وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے کیلئے پاک فضائیہ کا چھوٹا طیارہ استعمال کریں گے, پچھلی حکومتوں نے بیرون ملک دوروں پر پی آئی اے کو غلط استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے ادارے کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے ائیرپورٹ کا دورہ کرکے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی امریکہ، نیویارک کیلئے براہ راست پروازیں شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قطر سے ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کرنے کی بات کی مگر ائیرپورٹ کسی کے حوالے نہیں کیا جارہا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں