شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کوئی نئی بات نہیں ہے، مولانا فضل الرحمن

جمعرات 18 جولائی 2019 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کوئی نئی بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حزب اختلاف کیخلاف نیب مسلسل استعمال ہو رہاہے، نیب کی یک طرفہ کارروائیاں جاری ہیں، ہم ایسی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ برائے نام اور جعلی وزیراعظم کے خلاف کیسز پر ہر طرف خاموشی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اقتدار کو طول دینے کیلئے امریکا سے بھیک مانگی جارہی ہے، وزیراعظم امریکا کس ایجنڈے پرجارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجروں کی کامیاب ہڑتال نیحکومت کی پالیسی کو مسترد کردیاہے، ہرشخص نااہل حکومت کافوری استعفیٰ چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں