سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس پیر کو طلب،

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف خصوصی شرکت کریں گے

جمعہ 19 جولائی 2019 16:26

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس پیر کو طلب،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینیٹ میں تمام اپوزیشن ارکان کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف 54 ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک پر پہلے سے دستخط کئے ہوئے ہیں، باقی ارکان سے تحریک عدم اعتماد پر پیر کو دستخط لئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں