سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس

جمعہ 19 جولائی 2019 17:13

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر احمد خان، سینیٹر حاصل خان بزنجو، محمد عثمان کاکڑ، ثناء جمالی، مشتاق احمد، سیّد محمد صابر شاہ اور وزارت آبی وسائل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کمیٹی نے دریائے سندھ سے چشمہ یا ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام سے ژوب ڈویژن بلوچستان کو پانی کی فراہمی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس ابھی تک کوئی فزیبلٹی رپورٹ تیار نہیں کی گئی۔ کمیٹی نے واپڈا کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالہ سے جلد تفصیلی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے پیش کرے۔ وزارت آبی وسائل نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ بلوچستان حکومت سے اجازت کے بعد فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے بلوچستان حکومت کو ہدایت کی کہ وہ اس عمل میں سہولت فراہم کرے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس منصوبہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ کمیٹی کو کچھی کینال منصوبہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ کمیٹی نے اس معاملہ سے متعلق حکومت بلوچستان کے نمائندوں کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔ کمیٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نمائندے کی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر تحریک استحقاق لائی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں