خیبر پختونخوا حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی کے لیے بنیادی اقدامات اٹھائے ہیں،کامران خان بنگش

جمعہ 19 جولائی 2019 17:16

خیبر پختونخوا حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی کے لیے بنیادی اقدامات اٹھائے ہیں،کامران خان بنگش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی کے لیے بنیادی اقدامات اٹھائے ہیں صوبے کے آئی ٹی گریجویٹس نوجوانوںکو روزگار کے حصول کے لیے ڈیجیٹل تربیت فراہم کرے کرنے کا باقاعدہ آغاز کیا ہے جمعہ کو خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد میں خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے چئیر مین شہباز خان اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چئیر مین اسفر منظور کے درمیان وزیر اعلی کے معاون خصوصی کی صدارت میں معاہدے پر دستخط ہوئے ۔

اجلاس کے دوران کامران خان بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی کے لیے مثبت اقدامات کر رہی ہے موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تمام ممبران کو ایجنڈا سوالات وجوابات و اجلاس کی کاروا ئی کو ہر رکن کے ٹیبلیٹس میں رکھا ہے جس سے ہمہ وقت معلومات ممبر اسمبلی حاصل کر سکتاہے۔

(جاری ہے)

انوں نے پنجاب آئی ٹی کو آفر کی وہ صوبہ خیبر پختون خوا کے آئی ٹی بورڈ کے جدید سافٹ وئیر سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔کامران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت یو این ڈی پی کے اشتراک سے صوبہ گریجویٹس نوجوانوں کو روزگار کے حصول کے لیے ڈیجیٹل تربیت فراہم کر نے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے تاکہ صوبہ کے نوجوانوں آئی ٹی کی ڈیجیٹل جابز سے استفادہ کر سکیں ۔اس موقع پر پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چئیرمین اسفر منظور نے کہا کہ بہت جلد صوبہ خیبر پختون خوا کے آئی ٹی بورڈ کا دورہ کرکے اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں