شاہد خاقان عباسی کیلئے پمز ہسپتال میں بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا

جمعہ 19 جولائی 2019 22:02

شاہد خاقان عباسی کیلئے پمز ہسپتال میں بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) نیب کی زیرحراست مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے لیے پمز ہسپتال میں بھی ایمرجنسی کی صورت میں نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے جو چار ڈاکٹرز پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیب کی زیرحراست شاہد خاقان عباسی کے ایمرجنسی کی صورت میں طبی معائنے کے لئے پمز ہسپتال میں نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا ہے جس کے سربراہ پروفیسر تنویر خالق ہیں اور ان کے علاوہ پروفیسر شجی صدیقی، ڈاکٹر نعیم، ڈاکٹر ذوالفقار غوری بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے،یہ میڈیکل بورڈ شاہد خاقان عباسی کے ہسپتال میں داخلے کی صورت میں چیک کریں گا۔

جبکہ نیب کی حراست شاہد خاقان عباسی کے چیک اپ کے لئے پولی کلینک کا تین رکنی میڈیکل بورڈ معائنہ کرے گا جس کے سربراہ پولی کلینک کے ڈاکٹر آصف عرفان ہیں اور ان کے علاوہ سرجن امتیاز محمود اور ڈاکٹر حامد اقبال میڈیکل بورڈ کا حصہ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں