وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں تنظیمی ذمہ داران کی تقرریوں کی منظوری دے دی

جمعہ 19 جولائی 2019 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) تحریک انصاف کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں تنظیمی ذمہ داران کی تقرریوں کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے تقرریوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کئے گئے ،اعجاز احمد چوہدری بطور صدر صوبہ پنجاب کی قیادت کریں گے ،جنوبی پنجاب کی ذمہ داری نور خان بھابھہ کے سپرد کر دی گئی ،فرید رحمان پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر مقرر کئے گئے ،بیرسٹر سلطان محمود آزاد جموں و کشمیر کی صدارت کے فرائض سرانجام دیں گے ،بلوچستان کی صدارت کی ذمہ داریاں ڈاکٹر منیر بلوچ کے سپرد کر دی گئی ،سید جعفر شاہ بطور صدر گلگت بلتستان فرائض سرانجام دیں گے ،شعیب صدیقی کو صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،علی رضا دریشک جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے ، الیاس مہربان اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری مقررکر دی گئی ،آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری کے فرائض راجہ مصدق خان کے سپرد کر دیئے گئے ،باری بڑیچ بلوچستان میں بطور سیکرٹری جنرل فرائض سرانجام دیں گے ،فتح اللہ خان گلگت بلتستان کیلئے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری مقرر کر دی گئی ،پنجاب، جنوبی پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ایگزیکٹو کمیٹیوں کی گوررننگ باڈیز کے دیگر اراکین کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں