نامور وکیل کی مشرف کے خلاف غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت

جمعہ جولائی 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) سینئر وکیل اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن علی ظفر نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ علی ظفر نے معذرت کے بارے میں وزارت قانون کو آگاہ کردیا ہے۔انہوں نے وزارت قانون کو لکھا کہ انکے پاس پہلے ہی کام بہت ہے لہذا خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی عدم موجودگی میں مقدمے کو آگے چلانے کے لئے وزارت قانون سے پینل آف ایڈووکیٹس طلب کیا تھا۔وزارت قانون نے علی ظفر، شاہ خاور ایڈوکیٹ، ریاض حنیف راہی، راجہ عامر عباس طاھر ملک اور اشفاق شاہ ایڈوکیٹ کے نام خصوصی عدالت کو تجویز کئے تھے۔پینل آف ایڈووکیٹ سے متعلق حتمی فیصلہ خصوصی عدالت کریگی، جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت 23 جولائی کو ہوگی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments