وزیراعظم عمران خان صدرڈونلڈٹرمپ کی دعوت پرامریکا کے تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن روانہ

قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچنے پر قطر ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو افسر اکبر الباقر کی وزیراعظم سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:09

وزیراعظم عمران خان صدرڈونلڈٹرمپ کی دعوت پرامریکا کے تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان صدرڈونلڈٹرمپ کی دعوت پرامریکا کے تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان ہفتے کو امریکا جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر قطر ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو افسر اکبر الباقر نے ان سے ملاقات کی، اس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیرتجارت عبدالرزاق دائود، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اوربری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی پہلے ہی واشنگٹن میں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ امریکا کا پہلا دورہ ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں