رحمان ملک کی قبائلی اضلاع میں پہلے صوبائی الیکشن پر عوام کو مبارکباد

الیکشن کمیشن و قانون نافذ کرنے والے ادارے قبائلی اضلاع میں پرامن، آزادانہ و شفاف الیکشن یقینی بنائے، بیان

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:46

رحمان ملک کی قبائلی اضلاع میں پہلے صوبائی الیکشن پر عوام کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے قبائلی اضلاع میں پہلے صوبائی الیکشن پر وہاں کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن و قانون نافذ کرنے والے ادارے قبائلی اضلاع میں پرامن، آزادانہ و شفاف الیکشن یقینی بنائیں۔ ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ خوش ائیند ہے کہ آزادی پاکستان کے بعد سابقہ فاٹا کے تاریخ میں پہلی بار صوبائی الیکشن منعقد ہو رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاک فوج کو قبائلی اضلاع میں امن لانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہاں آج الیکشن منعقد ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قبائلی علاقوں کے عوام کو ایف سی آر سے نجات دلانا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایف سی آر غیرجمہوری و کالا قانون تھا جس سے نجات قبائلی عوام کا حق تھا۔انہوںنے کہاکہ آج سابقہ فاٹا کے تاریخ میں روشن ترین دن ہے وہاں کا عوام الیکشن میں بھرپور حصہ لے۔انہوںنے کہاکہ سابقہ فاٹا کے بہادر و غیور عوام نے سخت حالات کا صبر و استقامت سے مقابلہ کیاہے۔انہوںنے کہاکہ قبائلی اضلاع کے عوام لوکل سیاست پر قومی دھارے کی سیاست کو ترجیح دے۔انہوںنے کہاکہ روشن مستقبل قبائلی اضلاع کے عوام خصوصاً نوجوانوں کا مقدر بن چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں