کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی (ن )لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے، فردوس عاشق اعوان

جو خود پارلیمان سے باہر ہوں وہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گی ، معاون خصوصی کی گفتگو

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:46

کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی (ن )لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی (ن )لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے،عوام کے مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا لی ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں نہیں دے دیتی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موروثی سیاسی گھرانوں کی سیاست ڈوب رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی گراؤنڈ کے بارہویں کھلاڑی مولانا فضل الرحمان ان کی کشتی کیسے پار کریں گی ۔ انہوںنے کہاکہ جو خود پارلیمان سے باہر ہوں وہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی میں کیا معاونت کریں گی ۔ انہوںنے کہاکہ ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے والے کس منہ سے کسی اور کو الزام دیتے ۔ انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان میں ادارے بااختیار اور قانون ما فیا کے چنگل سے آزاد ہو چکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں