بیگم صفدر اعوان صاحبہ، عمران خان کے بغض میں حقائق کو مسخ نہ کریں، جنرل کیانی نے یوسف رضا گیلانی کیساتھ امریکہ کا دورہ کیا تھا

جنرل راحیل دورہ سعودیہ میں آپ کے والد کیساتھ تھے، اسی طرح جنرل قمر جاوید باجوہ اور شاہد خاقان عباسی نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:47

بیگم صفدر اعوان صاحبہ، عمران خان کے بغض میں حقائق کو مسخ نہ کریں، جنرل کیانی نے یوسف رضا گیلانی کیساتھ امریکہ کا دورہ کیا تھا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان صاحبہ،عمران خان کے بغض میں حقائق کو مسخ نہ کریں۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی نے کہا کہ جنرل کیانی نے یوسف رضا گیلانی کیساتھ امریکہ کا دورہ کیا تھا۔

جنرل راحیل دورہ سعودیہ میں آپ کے والد کیساتھ تھے۔ اسی طرح جنرل قمر جاوید باجوہ اور شاہد خاقان عباسی نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔کیا یہ تینوں وزرائے اعظم سلیکٹڈ تھے۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا ہے کہ فضل الرحمان خود پارلیمان سے باہر ہیں چیئرمین سینیٹ کیا تبدیل کریں گے،نئے پاکستان میں ادارے بااختیار ہوگئے اور مافیا کے چنگل سے قانون آزاد ہو چکا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سما جی رابطے کی ویب سا ئیٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے سمندر میں غوطے کھانے والی ن لیگ اپنے اعمال کے بھنور میں پھنس چکی ہے، عوام کے مال کو جونکوں کی طرح چوسنے والوں نے پھر اثاثے بچاؤ بیٹھک لگا لی ہے، یہ لوگ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے عدالتوں میں اپنی بے گناہی کا ثبوت کیوں نہیں دے دیتے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں