جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق چلائی گئی رپورٹ غلط ہے، فردوس عاشق اعوان

ویڈیو، آڈیو کی کوئی حتمی رپورٹ نہیں بنی، 16 برس قبل بنائی گئی ویڈیو 5 منٹ میں ردوبدل کرکے چلائی گئی: مشیراطلاعات

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 جولائی 2019 12:03

جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق چلائی گئی رپورٹ غلط ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اردوپوئنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21جولائی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ ویڈیو سے متعلق ڈی جی فرانزک پنجاب کی رپورٹ چلائی گئی جو غلط ہے اور ویڈیو، آڈیو کی کوئی حتمی رپورٹ نہیں بنی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی نے کہا کہ مسلم لیگ ن عدالتیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے اور قومی احتساب بیورو کے اختیارات اپنی مرضی کے تحت استعمال کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جھوٹ مافیا کا کام ہی ایسی کہانیاں ترتیب دینا ہے اور یہ اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ سچ لگنا شروع ہوجاتا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے واضح کیا کہ مذکورہ معاملہ سپریم کورٹ کے زیر نگرانی ہے اور ایف آئی اے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ16 برس قبل بنائی گئی ویڈیو 5 منٹ میں ردوبدل کرکے چلائی گئی تاہم اس کے پس پشت مقاصد کے بارے میں ایف آئی اے عدالت کو رپورٹ پیش کرے گی۔

معاون خصوصی اطلاعات نے جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ ویڈیو سے متعلق تمام رپورٹس کو من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی آڈیو، ویڈیو پر کوئی حتمی رپورٹ نہیں بنی، پنجاب فورنزک کے ڈی جی کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلوائی گئیں ، ویڈیو معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ، 16سال پرانی ویڈیو سے متعلق اصل حقائق ایف آئی اے عدالت میں پیش کریگی،(ن) لیگ نیب اور عدالتوں کے اختیار بھی اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، پہلی بار صوبائی اور مرکزی حکومت قبائلی اضلاع میں انتخابات میں مکمل غیر جانبدار رہیں،قبائلی عوام نے ووٹ کے ذریعے جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا، مبارکباد پیش کرتی ہوں ،جہاں کسی بھی جماعت کی جیت دراصل امن کی جیت ہوگی،وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑینگے ، وزیراعظم ماضی کے حکمرانی کی طرح جیب سے پرچی نکال کر نہیں پڑھیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سیاسی بلوغت سے عاری ٹولہ عوام میں بے سروپا باتیں پھیلا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز صاحبہ عوام کو دھوکہ دینا اور جھوٹ بولنا اپکی جماعت کا و وطیرہ رہا۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ کو یاد ہو تو یہ آپ ہی تھیں جس نے کہا تھا میری ملک اور بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں،آپ کو یاد ہوگا کہ آپ کا خاندان 40صندوقوں سمیت ملک سے باہر چلاگیا تھا،آپ اپنے سرور کیلئے سرور پیلس میں چلے گئے تھے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک ویڈیو کے حوالے سے پنجاب فورنزک کے ڈی جی کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلوائی گئیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجابفورنزک لیبارٹری صرف پوسٹ مارٹم اور انسانی اعضاء کے ٹیسٹ کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ویڈیو کے حوالے سے چلائی جانیوالی بے بنیاد خبروں کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ویڈیو اور آڈیو کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں بنی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں