wپلاسٹک میں سامان لپیٹنیکا فیصلہ سعودی حکومت کا ہے، زرتاج گل

Kپلاسٹک میں سامان لپیٹنے کی شرط روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں رکھی گئی، اس شرط کا مقصد مسافروں کے سامان کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ٹویٹ

اتوار 21 جولائی 2019 20:30

ث*اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2019ء) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کا فیصلہ سعودی حکومت کا ہے، پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کی شرط روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں رکھی گئی، اس شرط کا مقصد مسافروں کے سامان کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔ وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کا فیصلہ سعودی حکومت کا ہے۔

پلاسٹک میں سامان لپیٹنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی سے معلومات حاصل کی ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ پلاسٹک میں سامان لپیٹنے کی شرط روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں رکھی گئی۔ وزیرمملکت نے کہا کہ سامان پلاسٹک میں لپیٹنے کا مقاصد مسافروں کے سامان کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سینئر تجزیہ کار شاہد لطیف کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی کمپنی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ فضائی مسافروں کے سامان کو پلاسٹک کے بیگز میں لپیٹنے کا ٹھیکہ کیا ہے۔

جس سے روزانہ لاکھوں اور ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی اور ا?ئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ ایک انٹرویومیں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ بدعنوان عناصر اور لوٹ ر*مار کرنے والوں کا بلا تفریق احتساب کیا جائے گا۔زر تاج گل نے کہا کہ بدعنوانی کے الزامات میں جیلوں میں قید افراد اپنہ صحت کے مسائل پر واویلا کرتے ہوئے دعوی کرتے ہیں کہ ان کا علاج صرف بیرون ملک ممکن ہے۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی اور ا?ئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں