ْ امریکہ میں نفرت انگیز اشتعال اور انتشار والا خطاب جگ ہنسائی کا باعث ہے، نیر حسین بخاری

پیپلز پارٹی سیاسی وابستگی سے بالا تر ملک کی آزادی اور خودمختاری جزو ایمان سمجھتی ہے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی

پیر 22 جولائی 2019 14:22

ْ امریکہ میں نفرت انگیز اشتعال اور انتشار والا خطاب جگ ہنسائی کا باعث ہے، نیر حسین بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے واشنگٹن میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں نفرت انگیز اشتعال اور انتشار والا خطاب جگ ہنسائی کا باعث ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سربراہان غیر ملکی دوروں میں قومی خودداری خود مختاری اور قومی مفادات اجاگر کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بیرونی دوروں میں کھلنڈرا پن کی نہیں فہم و فراست کی اہمیت ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان خواہ سلیکٹڈہی سہی لیکن ملک کی عزت و توقیر کا خیال رکھیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی سیاسی وابستگی سے بالا تر ملک کی آزادی اور خودمختاری جزو ایمان سمجھتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ذولفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو نے امریکی دوروں میں اقوام متحدہ اسمبلی میں تاریخی خطاب کئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قومی راہنما ملک کی آن بان اور شان و شوکت ہوتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ امریکہ میں کنٹینر والی تقریر کینسر زدہ زینیت کی عکاس ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک میں حکومتی کارکردگی سے اور بیرون ملک عزت ساکھ اور کردار سے ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف جانے پر خودکشی کرنے والے عمران خان امریکہ میں مزید قرض کی بھیک مانگیں گے۔انہوںنے کہاکہ قومی مفادات کا سودا کیا گیا تو قوم حساب کے لئے تیار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں