الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع سے کامیاب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں

انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا،الیکشن کمیشن

پیر 22 جولائی 2019 14:26

الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع سے کامیاب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع سے کامیاب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع کے کامیاب امیدوار 30 جولائی تک متعلقہ ریٹرننگ افسروں کے پاس انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے امیدوار بھی 30 جولائی تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس انتخابی گوشوارے جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں