وزیراعظم بیرون ملک میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے،بلاول زر داری

پیر 22 جولائی 2019 14:56

وزیراعظم بیرون ملک میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے،بلاول زر داری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم بیرون ملک میں بھی کنٹینر سے نہیں اترے۔

(جاری ہے)

پیر کو بلاول بھٹو زرداری نے اپنے رد عمل میں کہا کہ افسوس، وزیراعظم بیرون ملک میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کنٹینر سے نہیں اترے، عمران خان لیڈر نہیں ایک حکمران ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جوصرف اپنی نہیں، تمام پاکستانیوں کی بات کرے، اگر حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور اپوزیشن بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو ملک کون چلائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں