جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

پیر 22 جولائی 2019 14:56

جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

پی پی رہنماؤں کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔دوران سماعت نیب کی جانب سے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور پی پی رہنما کے ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں