اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

منگل 23 جولائی 2019 00:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں۔ وہ پیر کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق ہلال امتیاز ملٹری کے ہمراہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعمیر شدہ اے ایس ایف کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ کے سی ایس او کرنل جہانگیر نے زیرتعمیر منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور تکمیل شدہ منصوبوں سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو رہائشی بلاکس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ موجودہ رہائشی مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت اے ایس ایف کی عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں