امریکی صدر سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کی باڈی لینگوئج انتہائی مثبت تھی‘ ترجمان دفتر خارجہ

پیر 22 جولائی 2019 23:00

امریکی صدر سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کی باڈی لینگوئج انتہائی مثبت تھی‘ ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی باڈی لینگوئج انتہائی مثبت تھی ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپلومیسی میں باڈی لینگوئج بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ۔ملاقات میں دونوں رہنما انتہائی ریلیکس ماحول میں نظر آئے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں ہمارا فوکس باہمی تعلقات ہے جس میں تجارت ،سرمایہ کاری اور دیگر امور شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں