وفاقی دارالحکومت میں آئوٹ آف سکولز چلڈرن مہم کے تین ماہ کے دوران 7ہزار بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا گیا‘ شفقت محمود

بچوں میں غذائیت کی کمی کو پوراکرنے کے لئے فوڈ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کا آئوٹ آف سکول چلڈرن مہم کے دوسرے مرحلہ میں سٹار سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 24 جولائی 2019 00:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں آئوٹ آف سکولز چلڈرن مہم کے تین ماہ کے دوران 7ہزار بچوں کا سکولوں میں داخلہ کرایا گیا‘ بچوں میں غذائیت کی کمی کو پوراکرنے کے لئے فوڈ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ منگل کو وہ جی سیون ٹو گرلز سکول میںمنعقدہ ایک تقریب کے دوران آئوٹ آف سکول چلڈرن مہم کے دوسرے مرحلہ میں سٹار سکول کا افتتاح کررہے تھے۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے کہ سکول جانے کی عمر کے تمام بچوں کا سکولوں میں داخلے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں سے باہر بچوں کو صحت کے مسائل کا بھی سامنا ہے اور زیادہ تربچے غذائیت کی کمی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان بچوں کے لئے فوڈ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا جس میں بچوں کو دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کمرہ جماعت میں موجود بچوں سے بات چیت کی اور ان سے مختلف سوالات کئے۔ انہوں نے کہا کہ تین ماہ کے دوران 7ہزار بچوں کا وفاقی دارالحکومت کے مختلف سکولوں میں داخلہ کرایا گیا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ سو فیصد شرح خواندگی ہی ہماری ترقی کا راز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سکولوں سے باہر بچوں کا سکولوں میں داخلہ کے بعد ان کے تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمارے اساتذہ اہم کردار ادا کریں گے۔

شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ویب سائٹ کا اجرا کیا گیا ہے ‘ ویب سائٹ پر سکولز کے نام اور ان کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے سکولوں سے باہر بچوں کے پروگرام میں معاونت کرنے پر دیگرشراکت داروں کے شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات سید عمیر جاوید، ڈائریکٹر ایف ڈی ای آصف اقبال نیازی، ایریا ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر احسان محمود، ایریا ایجوکیشن آفیسر انور خان، ایریا ایجوکیشن آفیسرنازمین سہیل، ایریا ایجوکیشن آفیسر سہیل خان و دیگر بھی موجود تھی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں