اگر صادق سنجرانی ہٹ گئے تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نہیں رہیں گے

معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نیا انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 جولائی 2019 10:46

اگر صادق سنجرانی ہٹ گئے تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نہیں رہیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جولائی 2019ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگر صادق سنجرانی اپنی جگہ سے ہٹ گئے تو پھر شہباز شریف کی جگہ قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے سامنے آ سکتے ہیں ۔ کیونکہ شہباز شریف پر مقدمات ہیں اور بلاول بھٹو پر نیب کا کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

اگر صادق سنجرانی کو سینیٹ کی چئیرمین شپ سے ہٹا دیا گیا تو شہباز شریف کی جگہ بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی نشست سنبھال سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے اپوزیشن جماعتیں کافی زیادہ متحرک ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چئیرمین سینیٹ کے لیے حاصل بزنجو کو اُمیدوار نامزد کر رکھا ہے، جبکہ اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے تحریک جمع کروا لی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یس جولائی کو چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے خط کا جواب دیا تھا ۔ چئیرمین سینیٹ کی جانب سے اپوزیشن کے7 پارلیمانی رہنماؤں کو خط کے ذریعے جواب دیا گیا ،چئیرمین سینیٹ کا جواب 3 صفحات پرمشتمل ہے۔ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپوزیشن کے خط کے جواب میں کہا کہ آئین میں چئیرمین یا ڈپٹی چیئرمین کوہٹانے کے لیے عدم اعتماد کی تحریک کا کوئی تصور موجود نہیں ہے، ریکوزیشن اجلاس سے متعلق 2016ء کی رولنگ واضح ہے ۔

صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ میں پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رکھنے کےلیے لڑ رہا ہوں، میں قرارداد کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کے لیے وزارتِ پارلیمانی امور کو لکھ چکا ہوں، میں اپنی ذات کی جنگ نہیں لڑ رہا، ایوان کے تقدس کی جنگ لڑ رہا ہوں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں