دہشت گردی کے سوال پر فواد چوہدری کے کرارے جواب نے بھارتی میڈیا کی بولتی بند کر دی

پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کافی موثر کاروائی کی ہے۔کلبھوشن کی گرفتاری اس سلسلے میں بڑی کامیابی ہے، بھارت کو امریکا سے جھاڑ پڑی ہے۔ فواد چوہدری کا انڈین میڈیا پر بیٹھ کر بھارت پر تابڑ توڑ حملے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جولائی 2019 10:59

دہشت گردی کے سوال پر فواد چوہدری کے کرارے جواب نے بھارتی میڈیا کی بولتی بند کر دی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جولائی 2019ء) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دہشت گردی کے سوال پر بھارتی میڈیا کی بولتی بند کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی نجی چینل کی اینکر نے دہشت گردی کے خلاف کاروائی سے متعلق سوال پوچھا جس پر فواد چوہدری نے انتہائی اطمیننان کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کافی موثر کاروائی کی ہے۔

کلبھوشن کی گرفتاری اس سلسلے میں بڑی کامیابی ہے۔بھارت جتنی جلدی اس بات کو سمجھ لے تو اچھا ہو کہ کشمیر ایک مسئلہ ہے جو حل ہونا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش سب کے سامنے کی ہے۔اگر بھارت اپنی آنکھیں اور کان بند کر لے تو اس کا کوئی علاج نہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کو امریکا سے جھاڑ پڑی ہے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ ہندوستان کی بین الاقوامی سطح پر بے عزتی ہوئی ہو۔

خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت میں صفِ ماتم بچھ گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپنے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے امریکہ سے ثالثی کی درخواست کی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات نے بھارتی وزیراعظم کو مشکل میں ڈال دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نےہنگامہ برپا کرتے ہوئے نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ نریندر مودی امریکی صدر کے مسئلہ کشمیر سے متعلق بیان پر خود وضاحت پیش کریں۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مودی نے ٹرمپ کو کشمیر پر ثالثی کے لیے نہیں کہا۔پاکستان سے تمام مسائل دو طرفہ ہیں۔شملہ معاہدے،لاہور ڈیکلریشن نے مسائل پر بات کی راہ ہموار کی ہے۔ واضح رہے امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کہا تھا ا کہ وہ مسئلہ کشمیرحل کروانے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس پر بھارتکی جانب سے ردِ عمل آیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست نہیں دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں