سینیٹ کی سب کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ کا اجلاس 29 جولائی کو ہوگا

بدھ 24 جولائی 2019 13:15

سینیٹ کی سب کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ کا اجلاس 29 جولائی کو ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) سینیٹ کی سب کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ کا اجلاس 29 جولائی کو ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکولوں کی مرمت اور سکیورٹی کے لئے مختص کیے گئے بجٹ کے بارے میں بریفینگ دی جائے گی۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سینیٹر رانا مقبول احمد کریں گے۔ کمیٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے پی ایچ ڈی کے طالب علموں کے لئے بنائے گئے رولز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں