پاک بھارت وزرائے اعظم ستمبر میں امریکا میں میلہ سجائیں گے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نیویارک میں جب کہ نریندر مودی ٹیکساس میں اپنی کمیونٹی سے خطاب کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جولائی 2019 12:22

پاک بھارت وزرائے اعظم ستمبر میں امریکا میں میلہ سجائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 24 جولائی 2019ء) وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن میں کامیاب جلسہ کے انعقاد کے حکومت نے نیویارک میں بھی بڑے جلسے کا پلان بنالیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی جلسہ کریں گے،۔

نعیم الحق نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کو زبردست رسپانس دیا ہے۔،وزیراعظم عمران خان نیویارک میں بھی اوورسیز پاکستانیوں سے مخاطب ہونگے۔واضح رہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بھی 22 ستمبر کو امریکا میں انڈین کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

نریندر مودی کا وزیراعظم بننے کے بعد امریکا میں بھارتیوں سے یہ تیسرا خطاب ہو گا۔

نریندر مودی کے اس جلسے کا انعقاد بھی اس وقت کیا جائے گا جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے۔تاہم وزیراعظم عمران خان نیویارک جب کہ نریندر مودی ٹیکساس میں شرکت کریں گے۔خیال رہے عمران خان نے امریکا میں اپنے ہموطنوں کو اکٹھا کرنے کا بھارتی وزیراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے 30ہزار افراد موجود تھے۔۔اس سے قبل نریندر مودی بھی ماضی میں امریکا میں بھارتی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کر چکے ہیں۔2014ء میں وزیراعظم بننے کے بعد نریندر مودی نے امریکا میں میڈسن اسکوائر گارڈن میں بھارتی کمیونٹی سے خطاب کیا تھا اس کے بعد 2016ء میں سیلیکون ویلی میں بھی بھارتیوں سے خطاب کیا
۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نریندر مودی کا خطاب سننے کے لیے 20 ہزار بھارتی شریک ہوئے تھے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں 30ہزار پاکستانیوں نے شرکت کی جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے امریکا میں اپنے ہموطنوں کو اکٹھا کرنے کا بھارتی وزیراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں