دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانے والے پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کیلئے ملٹری اعزازات کی منظوری

لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار ،لیفٹیننٹ کمانڈر خرم داود کو تمغہ بسالت سے نوازا جائیگا،دیگر 40افسران کیلئے بھی اعزازات تفویض

ہفتہ 17 اگست 2019 17:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) صدر پاکستان نے دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانے والے پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لئے ملٹری اعزازات کی منظوری دیدی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق صدرِپاکستان نے دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانے والے آفیسرز لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار کو ستارہ بسالت اورلیفٹیننٹ کمانڈر خرم داود کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان دھرتی کے بیٹوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کی جدید آبدوز کا سراغ لگایا تھا ۔پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنی آبدوزوں کی دشمن کے پانیوں میں کامیابی سے طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ پر کیپٹن ایلیا حسن کو ستارہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دی گئی ۔ترجمان کے مطابق یہ کارنامے پاکستان نیوی کی اعلی صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے 3 رئیر ایڈمرل کو ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 14 آفیسرز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)اور 13 آفیسرز کو تمغہ امتیاز (ملٹری)،2 آفیسرز کو ستارہ بسالت ، 2 آفیسرز اور 6 جوانوں کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں