وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات،وزارت اطلاعات کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا

ہفتہ 17 اگست 2019 18:41

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی فردوس عاشق اعوان سے ملاقات،وزارت اطلاعات کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسروبختیار نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی،وزارت اطلاعات کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ہفتہ کووفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان ، سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن ، سیکرٹری اطلاعات محترمہ زاہدہ پروین ، ممبران منصوبہ بندی کمیشن اور دونوں وزارتوں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی ۔ وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کو مناسب طریقے سے اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ معلومات عوام تک پھیلانے میں وزارت اطلاعات کے کردار کو سراہا۔ملاقات کے دوران وزارت اطلاعات کے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں