بھارت مقبوضہ کشمیر میں میڈیا اور مواصلاتی رابطوں کو بلیک آئوٹ تو کرسکتا ہے لیکن باقی دنیا کو خاموش نہیں کراسکتا، ذوالفقار بخاری

ہفتہ 17 اگست 2019 21:09

بھارت مقبوضہ کشمیر میں میڈیا اور مواصلاتی رابطوں کو بلیک آئوٹ تو کرسکتا ہے لیکن باقی دنیا کو خاموش نہیں کراسکتا، ذوالفقار بخاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں میڈیا اور مواصلاتی رابطوں کو بلیک آئوٹ تو کرسکتا ہے لیکن باقی دنیا کو خاموش نہیں کراسکتا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں زلفی بخاری نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا اور مواصلات کا بلیک آئوٹ تو کرسکتے ہو لیکن باقی دنیا کو خاموش نہیں کراسکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو کشمیری آپ کے ظلم کیخلاف آواز بلند کرتے ہیں ان کے ٹویٹر اکائونٹس بند کر دیئے جاتے ہیں جس کے لیے آپ نے لابیاں چھوڑ رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں