تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ آج پیش کی جا رہی ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اگست 2018ء سے شروع ہونے والا سفر استحکام پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات

ہفتہ اگست 22:32

تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ آج پیش کی جا رہی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے جا رہے ہیں، 18 اگست 2018ء سے شروع ہونے والا سفر استحکام پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

نئے پاکستان کا ایجنڈا احساس ہے، عوامی فلاح کے لئے اٹھائے گئے اقدامات عمران خان کی محروم طبقات سے محبت، احساس اور عوام دوست پالیسی کے آئینہ دار ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج کا پر امن پاکستان دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے لئے ایک پرکشش اور حسین منزل ہے، پہلی بار قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر جمہوری رنگ بکھرا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہائوسنگ منصوبہ ہو یا 10 ارب ٹری سونامی ملکی ترقی اور عوامی بہبود کے لئے اٹھائے گئے عملی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments