پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل تک بھارتی جارحانہ عزائم پوری دنیا میں بے نقاب کرتا رہے گا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

ہفتہ 17 اگست 2019 22:32

پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل تک بھارتی جارحانہ عزائم پوری دنیا میں بے نقاب کرتا رہے گا،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل تک بھارت کے جارحانہ عزائم کو پوری دنیا میں بے نقاب کرتا رہے گا۔ جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارتی موقف کا مسترد ہونا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، سفارتی محاذ پر پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر سلامتی کونسل کے ارکان کی گہری تشویش کا اظہار کشمیری عوام کی فتح ہے، کشمیریوں کو قید کیا جاسکتا ہے لیکن ان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا سلامتی کونسل کے 15اکان کی متفقہ رضامندی سے 50 سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب جموں و کشمیر کے مسئلہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبادلہ خیال ہوا ہے جبکہ سلامتی کونسل کے ایک مستقل رکن نے کشمیر میں بدترین بھارتی مظالم کی تحقیقات کی تجویز بھی دی ہے کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر متنازعہ ہے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر کی موجودہ صورت حال انتہائی کشیدہ اور خطرناک ہے پچاس سال بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز سب سے بڑے بین الاقوامی فورم پرسنی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سکیورٹی کونسل کا اجلاس رکوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن کشمیریوں کو قید کیا جاسکتا ہے ان کی آواز نہیں دبائی جاسکتی۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک بھارت کے جارحانہ عزائم کو پوری دنیا میں بے نقاب کرتا رہے گا جب تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا مسلہ منصفانہ حل نہیں ہوجاتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں