وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی ترقی کا ضامن سمجھتے ہیں، اوورسیز پاکستانیز نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے
وزیر مملکت شہر یار خان آفریدی کا جرمنی کے شہر ہینوور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے اوورسیز پاکستانیز سے خطاب
پیر 19 اگست 2019 18:37
(جاری ہے)
شہریارخان آفریدی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سابقہ حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کے باعث دنیا ہماری بات سننے کو تیار نہیں تھی، جب سے وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر بات کرنا شروع کی ہے، دنیا نے ہمیں سنجیدگی سے سننا شروع کر دیا ہے، پاکستان آج درست سمت میں چل پڑا ہے، حکومت کی ایک سالہ کارکردگی اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان ریفارمز اور اوپننگ اپ کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،اب ہمیں ترقی کی راہ سے کوئی نہیں ہٹا سکے گا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ ایک سال میں ہماری خارجہ پالیسی، انویسٹمنٹ پالیسی، داخلہ پالیسی درست سمت پر گامزن ہے۔ ریفارمز اور انویسٹمنٹ پاکستان کو بڑی معاشی قوتوں میں لے جارہی ہے۔ شہریارخان آفریدی نے کہاکہ کرپشن اور لاقانونیت کے خلاف عمران خان کی جنگ میں ہر پاکستانی حکومت کے ساتھ ہے۔ اس جنگ کو کرپشن اور لاقانونیت کے خاتمے تک جاری رکھیں گے۔ تاریخ میں پہلی بار حکومت پاکستان نے 10 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ اتارا ہے، 30 ہزار ارب قرضے چڑھانے والے ماضی کے حکمرانوں کا احتساب کریں گے، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، ہم پانچ سال پورا کرنے نہیں بلکہ وطن عزیز کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ہمارا مشن حکومت بچانا نہیں بلکہ ملک کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی فلسفہ حسین سے لاعلم ہے، اس کو نہیں پتہ اس نے کس کو للکارا ہے، جذبہ حمیت و حریت سے لبریز پاکستانی قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آخری حدوں تک جائے گی۔ شہریارخان آفریدی نے جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر سے ملاقات کرکے انہیں حل کرنے کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
ٹیم مینجمنٹ کی رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کی خواہش، کپتان اور رضوان راضی نہیں، ذرائع
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی ، چائلڈ پورنو گرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
لاپتا افراد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، وزیر قانون
3 سال میں 70 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اخراجات ادھار لے کرپورا کر رہے ہیں،احسن اقبال
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل ..
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
ٹیم مینجمنٹ کی رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کی خواہش، کپتان اور رضوان راضی نہیں، ذرائع
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
3 سال میں 70 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اخراجات ادھار لے کرپورا کر رہے ہیں،احسن اقبال
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات