درخت آنے والی نسلو ں کے لیے بہترین تحفہ ہیں، قاسم خان سوری

درخت لگانا صدقہ جا ریہ ہے ،کرہ ارض پر حیا ت کی بقاہ کے لیے جنگلا ت کا ہو نا نا گزیر ہے، بیان آنے والی نسلو ں کے مستقبل کو محفوظ بنا نے کے لیے جنگلا ت کا تحفظ اور ان کے رقبے میں اضافہ ضروری ہے، ڈپٹی اسپیکر

پیر 19 اگست 2019 19:38

درخت آنے والی نسلو ں کے لیے بہترین تحفہ ہیں، قاسم خان سوری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پیر کوپارلیمنٹ ہا وس کے سبزہ زار میں منگولیا گرینڈی فلو رہ کا پودہ لگاکر مو ن سون بیلین ٹری سونا می شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جا ریہ ہے اور کراہ ارض پر حیا ت کی بقاہ کے لیے جنگلا ت کا ہو نا نا گزیر ہے۔

انہو ں نے کہا کہ آنے والی نسلو ں کے مستقبل کو محفوظ بنا نے کے لیے جنگلا ت کا تحفظ اور ان کے رقبے میں اضافہ ضروری ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس وقت ہما رے ملک میں جنگلا ت کا رقبہ ملک کے کل رقبے کا پا نچ فیصد سے بھی کم ہے جس کی وجہ سے ہمیں پا نی کی قلت سیلا بوں دیگر قدرتی آفات اور مو سمیا تی تبدیلیو ں جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان عمر ان خان کی،طرف سے بیلین ٹری سونا می کا اجر اء ایک احسن اقدام ہے اور اس منصوبے کو دنیا بھر نے سراہا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں دس ارب درخت لگا ئے جا رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ یہ منصوبہ ایک گیم چینجر منصوبہ ثابت ہو گا انہو ں نے ہر شہری کو شجرکاری مہم میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ جنگلا ت کا تحفظ ہما ری قومی ذمہ داری ہے۔تقریب کے آخر میں ملکی سلا متی استحکا م اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ اور سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں