سپریم کورٹ، مبینہ وڈیوکی تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت (کل) ہو گی

پیر 19 اگست 2019 20:03

سپریم کورٹ، مبینہ وڈیوکی تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت (کل) ہو گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) سپریم کورٹ (کل) منگل کو احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی مبینہ وڈیوکی تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت کرے گی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ کرے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت درخواست گزاروں کے وکلا کو نوٹس جاری کر دیئے تھے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ سپریم کورٹ میں جج ارشد ملک کی وڈیو سے متعلق اشتیاق احمد مرزا ایڈووکیٹ کی جانب سے چوہدری منیر صادق کے توسط سے آئینی درخواست دا ئر کی گئی تھی جس کو سماعت کے لئے ایک بار پھر مقرر کیا گیا ہے۔ چو ہدری منیر صادق کے توسط سے دائر کردہ آئینی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت لیک شدہ ویڈیو کی انکوائری کا حکم دے اورعدلیہ کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے ملوث افراد کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جائے۔ آئینی درخواست میں وفاقی حکومت،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم صفدر ،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق ، ویڈیو کے مرکزی کردار ناصر بٹ اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں