بہت سے کام ہونے والے ہیں، بہت کچھ ایسا ہے جو صرف جنرل باجوہ تک محدود ہے: جنرل (ر) امجد شعیب

اس سٹیج کے اوپر ایسے معاملات موجود تھے کہ جن کو آگے لے کر چلنے کیلئے تسلسل بہت ضروری تھا، اس لیے انکی مدتِ ملازمت میں توسیع کی گئی ہے: دفاعی تجزیہ کار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 19 اگست 2019 23:29

بہت سے کام ہونے والے ہیں، بہت کچھ ایسا ہے جو صرف جنرل باجوہ تک محدود ہے: جنرل (ر) امجد شعیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اگست 2019ء) دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ بہت سے کام ہونے والے ہیں، بہت کچھ ایسا ہے جو صرف جنرل باجوہ تک محدود ہے، اس سٹیج کے اوپر ایسے معاملات موجود تھے کہ جن کو آگے لے کر چلنے کیلئے تسلسل بہت ضروری تھا، اس لیے انکی مدتِ ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔ امجد شعیب نے مزید بتایا کہ ہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان سے کہا تھا کہ وہ مدتِ ملازمتمیں توسیع نہیں لیں گے اور یہ کہ انہوں نے حکومت سے کہا ہے کہ انہیں ریٹائر کردیا جائے۔

امجد شعیب نے کہا ہے کہ جب امریکہ کا دورہ ہوا تو اس کے بعد انکی ایک دو ملاقاتیں آرمی چیف سے ہوئی تھیں جس دوران انہوں نے کہا تھا کہ ’میں توسیع نہیں لوں گا اورحکومت سے کہا ہے کہ مجھ کو ریٹائر کردیں‘۔

(جاری ہے)

امجد شعیب نے مزید کہا کہ خطے میں حالات بہت تیزی سے تبدیل ہوئے ہیں اور ایسے حالات بن گئے ہیں کہ کشمیر کے حوالے سے بھی کافی پیچیدگیا ں پیدا ہوگئی ہیں اسی وجہ سے حکومت نے تسلسل کی ضرورت محسوس کی ہوگی، اس سٹیج کے اوپر ایسے معاملات موجود تھے کہ جن کو آگے لے کر چلنے کیلئے قیادت کا تسلسل بہت ضروری تھا۔

خیال رہے کہ آج جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف کے عہدے پر مقرر رہیں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2019ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے لیکن اب ان کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی گئی ہے جس کے تحت جنرل قمر جاوید باجوہ نومبر 2022ء تک چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔اس سے پہلے ہمیشہ کہا جاتا رہا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور وہ ریٹائر ہو جائیں گے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں