وومن گلوبل ہیلتھ کے حوالے سے پاکستان چیپٹر کی تقریب منعقد ہونا خوش آئند ہے، ثانیہ نشتر

ہمیں ایک دوسرے کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے،ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنا ہوگاتقریب سے خطاب

منگل 20 اگست 2019 13:52

وومن گلوبل ہیلتھ کے حوالے سے پاکستان چیپٹر کی تقریب منعقد ہونا خوش آئند ہے، ثانیہ نشتر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی احساس پروگرام کی چیئر پرسن ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وومن گلوبل ہیلتھ کے حوالے سے پاکستان چیپٹر کی تقریب منعقد ہونا خوش آئند ہے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی احساس پروگرام کی چیئر پرسن ثانیہ نشتر نے وومن گلوبل ہیلتھ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو خود مختار بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عالمی سطح پر بہت سی تحریکیں چل رہی ہیں،گلوبل ہیلتھ ففٹی ففٹی کے نام سے تحریک چل رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ وومن گلوبل ہیلتھ کے حوالے سے پاکستان چیپٹر کی تقریب منعقد ہونا خوش آئند ہے ۔انہوںنے کہاکہ خواتین کوصحت کے شعبے میں نوکریوں اور لیڈر شپ کے مواقع ملیں۔انہوںنے کہاکہ ستر فیصد ہیلتھ ورکرز خواتین ہیں لیکن خواتین لیڈرز نہیں بنتی۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کی مدد اور تعاون کی ضرورت ہے،ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اس مشکل دور میں خواتین کو خود مختار بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں