اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 20 اگست 2019 14:06

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔مشتاق سکھیرا کی برطرفی کے خلاف حکم امتناع فیصلہ سنائے جانے تک برقراررکھا گیا ۔

اٹارنی جنرل انور منصور اور مشتاق سکھیرا کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کرلیے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ وفاقی حکومت نے مشتاق سکھیرا کے خلاف کوئی کرمنل چارج فریم تو نہیں کیا۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ وفاقی حکومت کو اگر کچھ کرنا ہوتا تو کافی عرصہ پہلے کرچکے ہوتے۔ وکیل مشتاق سکھیرا نے کہاکہ صدر پاکستان کے خلاف بھی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس زیر التوا ہے، مشتاق سکھیرا پر تو کوئی مس کنڈکٹ کا چارج بھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ وفاقی حکومت نے مشتاق سکھیرا کے خلاف کوئی ریفرنس بھی دائر نہیں کیا، ماڈل ٹاون کا چارج بھی حکومت نے مشتاق سکھیرا کے خلاف فریم نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں