بھارتی آبی جارحیت ، سیف اللہ نیازی کی کارکنان کو ہائی الرٹ والے علاقوں میں عوام کی مدد کو پہنچنے کی ہدایت

بھارتی نازی سرکار خطے میں لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، کارکنان آگے بڑھیں اور عوام کو آگہی دیں، چیف آر گنائزر پی ٹی آئی

منگل 20 اگست 2019 14:06

بھارتی آبی جارحیت ، سیف اللہ نیازی کی کارکنان کو ہائی الرٹ والے علاقوں میں عوام کی مدد کو پہنچنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) بھارت کی جانب سے دریائے سندھ اور ستلج میں آبی ریلے چھوڑنے کے معاملہ پر چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کارکنان کو ہائی الرٹ والے علاقوں میں عوام کی مدد کو پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت بالآخر آبی دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ بھارتی نازی سرکار خطے میں لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان آگے بڑھیں اور عوام کو آگہی دیں۔انہوںنے کہاکہ کیمپس لگائے جائیں اور کارکنان ہائی الرٹ والے علاقوں میں شہریوں کی مدد کو پہنچیں۔انہوںنے کہاکہ اللہ پاک ہر قسم کی آفات سے ہماری حفاظت فرمائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں