الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ کی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 48 کے ریٹرننگ افسر کے خلاف درخواست نمٹا دی

بدھ 21 اگست 2019 14:56

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ کی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 48 کے ریٹرننگ افسر کے خلاف درخواست نمٹا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ کی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 48 کے ریٹرننگ افسر کے خلاف درخواست نمٹا دی ۔رکن قومی اسمبلی علی نواز شاہ کی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 48 کے ریٹرننگ افسر کے خلاف درخواست پر سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے کی ۔

درخواست گزار ایم این اے علی نواز شاہ بذات خود اور وکیل اکرام چوہدری کے یمراہ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے ۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ آپ کے وکیل ابھی تک کمیشن کے سامنے پیش نا ہو سکے ۔ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر نے کہاکہ آپ ٹریبونل جا چکے ہیں۔ درخواست گزار علی نواز شاہ نے کہا کہ ٹریبونل میں کیس دائر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ آپ متعلقہ فورم میں جائیں، آپ کے وکیل وقت پر آتے نہیں ہیں ان کی دلچسپی ہی نہیں۔

انہوںنے کہاکہ آپ بیک وقت دو جگہ سے تو ریلیف نہیں لے سکتے، ایک جگہ سے ریلیف حاصل کر سکتے ہیں۔ درخواست گزار علی نواز شاہ نے کہاکہ میڈیا پر میری کامیابی سے متعلق خبر چلی ، ممبر کے پی مسز ارشاد قیصر نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کیا ہدایات دی ہیں۔ وکیل اکرام چوہدری نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ریسپانڈنٹ کی درخواست خارج کر دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹریبونل کو کیس جلد نمٹنے کی ہدایت کر دی،الیکشن کمیشن نے علی نواز شاہ کی درخواست کو نمٹا دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں