ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ ، ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا

سینٹر کے قیام سے پاک بحریہ کے انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، ترجمان

بدھ 21 اگست 2019 14:56

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ ، ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا ، دورے کے دوران نیول چیف نے پاک بحریہ کے اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ سینٹر پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کو دیگر تربیت کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی کی جدید اور معیاری تربیت فراہم کرے گا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سینٹر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے آفیسرز اور جوان بھی تربیت حاصل کر سکیں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سینٹر کے قیام سے پاک بحریہ کے انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق قبل ازیں نیول چیف نے پاک بحریہ کی یو اے وی(UAV) لانچنگ سائٹ کا دورہ بھی کیا، نیول چیف کو لانچنگ سائٹ پر یو اے وی سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران نیول چیف نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں