چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، 10 انکوائریوں اور 2 انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی

نیب -’’احتساب سب کے لئے‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ قانون اور شواہد کی بنیاد پر وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ ’’نیب کا ایمان -کرپشن فری پاکستان‘‘ ہے،جسٹس جاوید اقبال

بدھ 21 اگست 2019 16:56

چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، 10 انکوائریوں اور 2 انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی، ڈی جی آپریشن ڈی جی راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو کہ حتمی نہیں۔ نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا مؤقف معلوم کرنے کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 10 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں میسرز پیس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ و دیگر، میسرز کامنرز سکائی گارڈن پرائیویٹ لمیٹڈ اور محکمہ ریونیو کے اہلکاران و دیگر، بریگیڈیئر (ر) محمد فاروق مان،سابق چیئرمین پی سی بی ایل، میسرز حسنین کوٹیکس، روات ڈویلپرز اور دیگر، پی آئی اے کے افسران و اہلکاران، خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی پشاورکے افسران و اہلکاران و دیگر، بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ، محکمہ صحت کوئٹہ و دیگر، چلڈرن ہسپتال ملتان، ضلعی اکائونٹ آفس ملتان کے افسران و اہلکاران و دیگر، احمد خان بلوچ سابق رکن صوبائی اسمبلی لودھراںاور دیگر، عارف ابراہیم، سابق سیکرٹری خزانہ گلگت بلتستان و دیگر، ایل جی ای اینڈ آر ڈی ڈی ٹی ایم اے ٹائون تھری کے افسران و اہلکاران و دیگر کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی۔ محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن حکومت سندھ کے افسران و اہلکاران و دیگر، خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے افسران و اہلکاران و دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنزکی منظوری شامل ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںنیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سوات یونیورسٹی کے افسران و اہلکاران و دیگر، محکمہ ریونیو چارسدہ کے افسران و اہلکاران و دیگر، ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس خیبرپختونخوا کے افسران و اہلکاران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کوہاٹ کے افسران و اہلکاران و دیگرکے خلاف کیسز چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو قانون کے مطابق کارروائی کیلئے بھیجنے کافیصلہ کیا۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ملک محمد عثمان، چیئرمین ضلع کونسل قلعہ عبداللہ اور دیگرکے خلاف کیس کو قانون کے مطابق کارروائی کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن بلوچستان کو بھیجنے کافیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران، ملٹی پروفیشنل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ و دیگر اور سی ڈی اے کے افسران و اہلکاران و دیگرکے خلاف سرائے خربوزہ میں مہنگے داموں زمین خریدنے کے معاملہ کو سی ڈی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کیلئے بھیجنے کافیصلہ کیا۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں جان محمد میمن، اکائونٹ ہولڈر الائیڈ بینک لمیٹڈ صدر برانچ حیدر آباد کے خلاف کیس آڈیٹر جنرل سندھ کو قانون کے مطابق کارروائی کے لئے بھیجنے کافیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں فیصل آباد پارکنگ کمپنی لمیٹڈکی انتظامیہ، افسران و اہلکاران و دیگر، لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ، افسران و اہلکاران و دیگر کے خلاف کیس محکمہ بلدیات پنجاب کو قانون کے مطابق کارروائی کے لئے بھیجنے کافیصلہ کیا۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے چوہدری محمد قاسم، چیف ایگزیکٹو/ڈائریکٹر، میسرز چوہدری گروپ آف انڈسٹریز(چوہدری کیبل پرائیویٹ لمیٹڈ اینڈ چوہدری وائر روپ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور) اور دیگر، میسرز حسنین کانٹیکس پرائیویٹ لمیٹڈکے مالکان /ڈائریکٹرز، محکمہ سی اینڈ ڈبلیوحکومت پنجاب کے افسران و اہلکاران ودیگر،پنجاب کلچر اینڈ آئوٹ ریچ کمپنی کی انتظامیہ ، افسران و اہلکاران ودیگر ،کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ ، افسران و اہلکاران و دیگر، پنجاب پاپولیشن انوویشن فنڈ کمپنی کی انتظامیہ ، افسران و اہلکاران ودیگر،پنجاب ورکنگ ویمن انڈومنٹ کی انتظامیہ ، افسران و اہلکاران و دیگر، ملک قاسم رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق انکوائریز بند کرنے کی منظوری دی۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب -’’احتساب سب کے لئے‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ قانون اور شواہد کی بنیاد پر وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ ’’نیب کا ایمان -کرپشن فری پاکستان‘‘ ہے۔ نیب نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے اربوں روپے کی رقم برآمد کر کے متاثرین کو واپس کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، میں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور بزنس کمیونٹی کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے نہ صرف نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد اور نیب کے تمام علاقائی دفاتر میں خصوصی سیل قائم کئے ہیں جو گزشتہ 6 ماہ سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق ہائے تجارت و صنعت و پاکستان کے صدر انجینئر داو،ْد خان اچکزئی نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے نیب کی سنجیدہ کاوشوں کو نہ صرف سراہا بلکہ نیب پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں