پاک بحریہ کے سربراہ کی جانب سے ایس ایس جی( نیوی) کے ہیڈ کوارٹر اور بحریہ کے تربیتی سینٹر برائے اسپیشل آپریشنزکا افتتاح

پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اور اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا

بدھ 21 اگست 2019 18:01

پاک بحریہ کے سربراہ کی جانب سے ایس ایس جی( نیوی) کے ہیڈ کوارٹر اور بحریہ کے تربیتی سینٹر برائے اسپیشل آپریشنزکا افتتاح
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2019ء) پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اور اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بغیر پائلٹ کے چلنے والے ڈرونز کی لانچ سائٹ کا بھی دورہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

    حال ہی میں افتتاح کیا جانے والا ٹریننگ سینٹر پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں ، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دوست ممالک کو انسداد دہشتگردی اور دیگر پیشہ ورانہ مہارتوں سے متعلق ٹریننگ فراہم کرے گا۔

یہ تربیتی مرکز عصرِ حاضر سے ہم آہنگ تمام جدید سہولیات سے لیس ہے ۔

    بعد ازاں امیرالبحر نے پاک بحریہ کے بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے جہازوں کی سائٹ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈمرل کو بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والے جہازوں کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔


    اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور جوانوں کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کااعادہ کیا کہ اللہ کے فضل سے پاک بحریہ جارحیت کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں