حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی

حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے خوبصورت جذبات کا اظہار کر دیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ اگست 19:09

حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور سے شادی کی خبروں کی تصدیق کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2019ء) اداکار حمزہ علی عباسی کا اپنی شادی کی خبروں پر ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے شادی کی تصدیق کر دی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ میں حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ میں نے یہ بات 25 تاریخ کے بعد بتانے کا ارادہ کیا تھا لیکن چونکہ خبر پہلے ہی باہر آ چکی ہے لہذا میں بتا دیتا ہوں۔

حمزہ علی عباسی نے مزید لکھا کہ جب آپکو احساس ہوتا ہے کہ یہ کوئی فیریٹیل نہیں ہے بلکہ ایک حقیقت ہے،ایک رب ہے ،مرنے کے بعد جس کے آگے آپکو جوابدہ ہونا ہے۔ تو یہ آپ کو بدل دیتا ہے۔ آپ کی پہلی ترجیح دنیا کو تبدیل کرنے کی بجائے اپنے آپ کو ٹھیک کرنا بنتی ہے۔ آپ اپنی زندگی پر نظر ڈالیں اور محسوس کریں گے کہ آپ بہت سارے کام کرتے ہیں جو آپ کو خوشی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جو چیزیں آپ کے رب کی ناراضگی کا باعث بنتی ہیں۔ آپ انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آپ کی کوششیں کامل نہیں ہیں ، آپ اکثر بری طرح ناکام ہوجاتے ہیں ، آپ نیچے گر جاتے ہیں لیکن پھر آپ اس پر قائم رہتے ہیں۔ آپ اللہ سے مدد کے لئے التجا کرتے ہیں پھر ایک دن اللہ اپنے لیے آپ اخلاص اور کاوشوں سے مطمئن ہوجاتا ہے اور آپ کے لئے آپ کی انتہائی ناقص کاوشوں کو قبول کرتا ہے،پھر وہ آپ کو بدلہ دیتا ہے اور آپ کے دل کو ان چیزوں کی طرف کھول دیتا ہے جو آپ کے لئے پہلے سوچنے کے قابل نہیں تھے۔

حمزہ علی عباسی مزید لکھتے ہیں کہ کچھ لوگ بچوں کی وجہ سے،کچھ تنہائی اور کچھ محبت میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شادی کرتے ہیں۔شادی کی اور بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن جب آپکا مقصد اللہ کو راضی کرنا ہو تو پھر اللہ مجھ جیسا شخص بناتا ہے۔حمزہ علی عباسی یہ بھی بتاتے ہیں کہ انہوں نیمل کو یہ نہیں کہا کہ وہ آپ سے پیار کرتے ہیں بلکہ سیدھا شادی کے لیے بولا۔

نیمل بھی میرے ساتھ زندگی کا سفر اکٹھا گزارنے میں خوشی کا اظہار کرتی ہے۔اور اب ایک دوسرے کے بغیر سانس بھی نہیں لے سکتے۔یہ اللہ کے انعامات ہیں جو کبھی بھی ضائع نہیں ہونگے۔حمزہ علی عباسی اپنے مداحوں سے نئی زندگی کی شروعات کے لیے دعائیں کرنے کی بھی درخواست کرتے ہیں۔واضح رہے حمزہ علی عباسی 25اگست کو ڈرامہ سیریل’’انا‘‘ کی اداکارہ نمل خاور کے ساتھ شادی کریں گے۔ جبکہ ولیمہ کی تقریب26 اگست کو ہو گی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments