پ*وفاقی وزیر برائے داخلہ کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز، راولپنڈی کا دورہ

ش*ڈی جی اے این ایف نے وفاقی وزیر کو اے این ایف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی _ پاکستان اور افغانستان کے مابین 2600 کلو میٹردشوار گزار سرحد کی وجہ سے ملک منشیات کی اسمگلنگ اوراس کے استعمال کا شکار ہے پاکستان نے درپیش مسائل اور محدودوسائل کے باوجود منشیات کی رسد اور طلب کے خاتمے کیلئے موثر نظام ترتیب دیا ہے اورمنشیات کی اسمگلنگ کے خلاف گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، ڈی جی اے این ایف

بدھ 21 اگست 2019 19:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اعجاز احمد شاہ نے اے این ایف ہیڈکوارٹر، راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک ہلال امتیاز (ملٹری) اور اے این ایف کے اعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔ ژ*ڈی جی اے این ایف نے وفاقی وزیر کو اے این ایف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، جس میں اے این ایف کی طرف سے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کی جانے والی کاوشیں، موجودہ صورتحال، اے این ایف کی پیشہ ورانہ کامیابیاں، درپیش مسائل، نشہ آور ادویات اورممنوعہ کیمیائی موادکی اسمگلنگ سے متعلق امور شامل تھے۔

وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اے این ایف منشیات کی طلب کے خاتمے کیلئے ملک بھر میں آگاہی مہمیں چلانے کیلئے بھی مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی اے این ایف نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین 2600 کلو میٹردشوار گزار سرحد کی وجہ سے ملک منشیات کی اسمگلنگ اوراس کے استعمال کا شکار ہے۔ تاہم پاکستان نے درپیش مسائل اور محدودوسائل کے باوجود منشیات کی رسد اور طلب کے خاتمے کیلئے موثر نظام ترتیب دیا ہے اورمنشیات کی اسمگلنگ کے خلاف گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔

وفاقی وزیر کو محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات کے بارے میں بتایا گیا جس میں افرادی قوت میں اضافہ ، تنظیمی ڈھانچے میں بہتری،قانون سازی اور منشیات کے عادی افراد کے علاج و بحالی کے مراکز کا قیام شامل ہے۔انہوں نے اے این ایف کی پیشہ ورانہ کامیابیوںاورقومی و علاقائی و عالمی سطح پر منشیات کی روک تھام کے لئے اے این ایف کی جانب سے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔وفاقی وزیر نے منشیات کے خلاف موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے حکومتِ پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔یاد رہے کہ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) اعجاز احمد شاہ ماضی میں ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف پنجاب کے فورس کمانڈر بھی رہ چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں