حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی دلہا بنیں گے

عماد وسیم نے وزیراعظم عمران خان سمیت کئی اہم معروف کھلاڑیوں کوشادی کا دعوت نامہ بھجوا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 اگست 2019 19:20

حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی دلہا بنیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2019ء) : کرکٹر حسن علی کے بعد قومی ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم نے بھی شادی کی تیاریاں شروع کر دی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عماد وسیم نے شادی کے دعوت نامے بھی بھیجنا شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کو دعوت نامے بھجوادیئے ہیں۔

عماد وسیم نے سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کو بھی دعوت نامے بھیجے ہیں۔ عماد وسیم کی شادی 26 اگست کو اسلام آباد میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ شوق سے ہوگی۔عماد وسیم کی ثانیہ اشفاق سے لندن میں پہلی بار ملاقات ہوئی، آل راﺅنڈر کے اہل خانہ نے شادی کی تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹر حسن علی کے بھارتی دوشیزہ سامعہ خان سے نکاح کی تقریب دبئی کے فائیو اسٹار اٹلانٹس ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں بڑی تعداد میں دلہا اور دلہن دونوں کے دوست احباب نے شرکت کی۔
قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کی تقریب میں حسن علی کے دوست قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ نکاح کی خصوصی ویڈیو ملاحظہ کیجیے: نکاح کے موقع پر قومی کرکٹر حسن علی نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل کھیل رہا ہوں اور ٹرافی تھوڑی دیر بعد ملے گی۔

سٹار کرکٹر نے کہا کہ آپ میرے چہرے پر دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنا گھبرا یا ہوا ہوں، یہ ایک چیلنج ہے، پہلی مرتبہ اپنی بیوی کے والدین سے ملنا ہے ۔ پتہ نہیں وہ میرے بارے میں کیا سوچیں گے اور کیا نہیں، یہ بہت عجیب سے لمحات ہیں۔ لیکن میں خوش ہوں کہ میں نے جسے چاہا اُسی سے شادی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا آج نکاح ہے اور کل ولیمہ بھی یہیں ہو گا اور پھر پاکستان جا کر دوبارہ ولیمہ کی تقریب منعقد کروں گا جس میں دوستوں اور کرکٹ ٹیم کے ممبرز کو مدعو کیا جائے گا۔ قومی کرکٹر حسن علی اور ان کی نوبیاہتا دلہن سامعہ خان کو رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد سے ہی مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں