شادی سے قبل حمزہ علی عباسی کا دلہنیا کے لیے پیغام

نیمل نکاح پر مجھے ایک گنجے مرد کے طور پر برداشت کرنے کے لیے آپکا محترم ہوں، حمزہ علی عباسی نے حال میں حج کی سعادت حاصل کی ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 21 اگست 2019 20:11

شادی سے قبل حمزہ علی عباسی کا دلہنیا کے لیے پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2019ء) معروف اداکارہ حمزہ علی عباسی نے رواں سال فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ہے،حمزہ علی عباسی 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔چونکہ وہ حج ادا کر کے آئے ہیں اور حج کے دوران سر منڈوانا ضروری ہوتا ہے۔تو اسی حوالے سے حمزہ علی عباسی نے ٹویٹر پیغام میں ہونے والی بیوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیمل نکاح پر مجھے ایک گنجے مرد کے طور پر برداشت کرنے کے لیے آپکا محترم ہوں،
اس سے قبل ایک پوسٹ میں حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے شادی کی تصدیق کی۔

اور کہا کہ کچھ لوگ بچوں کی وجہ سے،کچھ تنہائی اور کچھ محبت میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شادی کرتے ہیں۔شادی کی اور بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن جب آپکا مقصد اللہ کو راضی کرنا ہو تو پھر اللہ مجھ جیسا شخص بناتا ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ علی عباسی یہ بھی بتاتے ہیں کہ انہوں نیمل کو یہ نہیں کہا کہ وہ آپ سے پیار کرتے ہیں بلکہ سیدھا شادی کے لیے بولا۔واضح رہے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی 25اگست کو ڈرامہ سیریل’’انا‘‘ کی اداکارہ نمل خاور کے ساتھ شادی کریں گے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنا شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نمل خاور کے ساتھ شادی کر رہے ہیں ،کارڈ کے مطابق حمزہ علی عباسی کا نکاح 25اگست جبکہ ولیمہ کی تقریب26 اگست کو ہو گی۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی نمل خاور نیشنل کالج آف آرٹس کی گریجویٹ ہیں ان کو 2017 میں فلم ’’ورنہ ‘‘کے لئے ہدایتکار شعیب منصور نے انسٹا گرام پر ان کی تصاویر دیکھ کر دریافت کیا تھا جس کے بعد انھوں نے ڈرامہ سیریل ’’انا‘‘سے ٹی وی ڈیبیو دیا۔ان کے والد پشتون جبکہ والدہ ایرانی ہیں ،نمل کی ابتدائی تعلیم و تربیت اسلام آباد میں ہوئی ۔ان کی عمر25 برس ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں